74

امریکا کی متعدد ریاستوں میں شدید بارشیں، فلائٹ آپریشن متاثر

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکا کی ریاست وسکونسن میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، وسکونسن میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے، گاڑیاں ڈوب چکی ہیں اور ہزاروں گھر بجلی سے محرومی کا شکار ہیں۔

امریکا کی نیشنل ویدر سروس نے کنساس، آئیووا، نیبراسکا، مسوری، الینوائے اور وسکونسن کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔میکسیکو سٹی میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، خراب موسم کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہوئی ہے۔

بینیٹو جواریز ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 3 گھنٹوں کے لیے معطل رہا۔امریکی نیشنل ویدر سروس کا بتانا ہے کہ ہفتے سے شروع ہونے والی بارش پیر تک جاری رہ سکتی ہے۔

دوسری جانب سے بھارت کے حیدرآباد میں موسلا دھار بارش کے دوران فوڈ ڈیلیوری بوائے کھلے نالے میں گر گیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارت کے حیدرآباد کے ایل بی نگر علاقے میں طوفانی بارش کے دوران ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جب زومایٹو کا فوڈ ڈیلیوری بوائے سید فرحان کھلے نالے میں گر گیا۔رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ٹی کے آر کمان کے قریب پیش آیا جہاں بارش کے باعث نالہ میں پانی کی سطح بلند ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں