شکار پور (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ ہمایوں پولیس کا جاگن لنک روڈ مندھو واہ کے قریب رابری کی نیت سے کھڑے آٹھ (08) ڈاکوؤں سے مقابلہ۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔ ساتھی فرار
گرفتار ملزم کی شناخت دینپور محلہ شکارپور کا رہائشی ارشاد ولد سمندر مھر کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم کا موجودہ کرمنل رکارڈ شکارپور کے مختلف تھانوں میں 10 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
گرفتار ملزم لوٹ مار، موٹر سائیکل ڈکیتی، پولیس مقابلے و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث اور مقدمات درج ہیں۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی ٹی ٹی پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئی۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔


