نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو)بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کا اعتراف کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ پیش قدمی کی تو صورتحال مختلف ہوسکتی ہے اور کہا کہ پاکستان نے اپنی فوجی کامیابی کو عالمی سطح پر موثر طریقے سے پیش کیا ۔ بھارتی فوج کو مزید احتیاط برتنی ہوگی۔
بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندر دویدی نے پاکستان کی کامیاب فوجی حکمت عملی اوراس کے بعد کی عالمی سطح پر عوامی رائے سازی پر کھل کر بات کی۔بھارتی آرمی چیف اپیندر دویدی نے آئی آئی ٹی مدراس میں بھارتی فوج کے تحقیقاتی سیل کے افتتاح کے دوران کہا کہ پاکستان نے اپنی کامیابی کو عوام میں مقبول بنانے کے لیے ایک موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔
جنرل دویدی نے کہا، ”پاکستان میں تو جنگ کے بعد آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنا دیا گیا۔“اس بات سے واضح ہوتا ہے کہ دویدی پاکستانی فوج کی حکمت عملی کو تسلیم کرتے ہوئے اس پر تشویش کا شکار ہیں۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ”اگر بھارت نے پھر سے حملہ کیا، تو ہمیں نہیں معلوم کہ آیا وہ ملک جو پاکستان کے ساتھ لڑ رہا ہے، تنہا ہوگا یا کسی دوسرے ملک کی مدد حاصل کرے گا۔“


