کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے کار لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے کار لفٹر ملزم احمد شاہ ولد انور شاہ کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال سرقہ شدہ کار نمبری BKB-209 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
برآمدہ کار تھانہ سولجر بازار کے علاقے سے سرقہ ہوئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 42/2022 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ سولجر بازار میں درج ہے۔
ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کیلئے AVLC حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔


