82

اطالوی پارلیمان میں فلسطینی پرچم کی گونج،فلسطینی عوام سے یکجہتی کا انوکھا مظاہرہ

غزہ(ایچ آراین ڈبلیو)اطالوی حزبِ اختلاف کے ارکان نے پارلیمان میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کا انوکھا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے لباس کو اس انداز میں ترتیب دیا کہ وہ فلسطینی پرچم کی شکل اختیار کرگیا۔احتجاج اطالوی جماعت Five Star Movement (M5S) کے ارکان نے کیا، جن میں نمایاں رکن Riccardo Ricciardi بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا “میں فلسطینی پرچم ساتھ نہیں لایا کیونکہ آپ اسے چھین لیتے۔ آج ہم اسے اپنے جسموں پر پہن کر آئے ہیں۔ یہ صرف فلسطین کا پرچم نہیں—یہ انسانیت کے لیے لڑنے والوں کی علامت ہے۔”

یہ علامتی اقدام:
* غزہ میں جاری مظالم کے خلاف آواز
* فلسطینی ریاست کی حمایت
* اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ
* اطالوی حکومت کی خاموشی پر تنقید ہے
حضرت میلکم ایکس (رح) نے کیا خوب کہا تھا- “دنیا کے کسی بھی گوشے میں ظلم، ہر جگہ عدل کے لیے خطرہ ہے۔ ہم ایک ایسی ناگزیر باہمی وابستگی میں بندھے ہیں، جو تقدیر کے ایک ہی لباس میں ہمیں یکجا کرتی ہے۔ جو مصیبت کسی ایک پر براہِ راست وارد ہوتی ہے،
وہ بالواسطہ طور پر ہم سب کو متاثر کرتی ہے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں