لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)اسٹیٹ بینک نے حج درخواستیں جمع کروانے کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنادی۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق حج درخواستیں جمع کرنے کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے کو بھی کھلی رہیں گی، درخواست فارم جمع کروانے میں سہولت دینے کی خاطر وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 14 مجاز بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے جو ملک بھر میں ہفتے کو صبح 9 بجے سے ڈھائی بجے دوپہر تک کھلیں رہیں گی۔ بینک حج درخواست فارم 4 اگست تا 9 اگست 2025 تک وصول کرسکتے ہیں۔ غیر رجسٹرڈ عازمین 11 سے 16 اگست تک اپنی درخواستیں اور اخراجات جمع کراسکیں گے۔
65


