غزہ(ایچ آراین دبلیو)فلسطین کا پیلے کے نام سے مشہور فٹبالر دجالی فوج کے حملے میں جام شہا.د.ت نوش کرگئے-فلسطین کا پیلے کے نام سے مشہور سابق فلس.طینی فٹبالر قابض دجالی فوج کے حملے میں جام شہا.د.ت نوش کرگئے۔
سلیمان العبید اپنے پانچ بچوں کے لیے خوراک لینے کی غرض سے غز.ہ میں امداد کی تقسیم کے لیے بنائے گئے مرکز کی لائن میں موجود تھے جب اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے۔فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) نے اپنے ایکس ہینڈل پر سلیمان العبید کی موت پر غم کا اظہار کیا۔
پی ایف اے کا ایکس پوسٹ میں لکھنا تھا کہ فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی العبید غز.ہ پٹی کے جنوب میں امداد کے لیے منتظر شہریوں پر کیے جانے والے اسرا.ئیلی حملوں میں جام شہا.د.ت نوش کرگئے۔سابق فرانسیسی کھلاڑی ایرک کینٹونا نے انسٹاگرام پر سلیمان العبید کی موت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔


