76

جوہری سائنسدان کی معلومات اسرائیل کوفراہم کرنےکےجرم میں ایک شخص کو پھانسی دیدی گئی

ایران(ایچ آراین ڈبلیو)جوہری سائنسدان کی معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی دیدی گئی-ایران میں جوہری سائنسدان کی معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے کےجرم میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی۔ایرانی حکام نے سزائے موت پانے والے روزبہ وعدی کو عدالتی کارروائی اور سپریم کورٹ سے سزا کی توثیق کے بعد پھانسی دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پھانسی کی سزا پانے والے جاسوس پر الزام تھا کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران مارے گئے جوہری سائنس دان کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔واضح رہے کہ ایران حالیہ برسوں میں کئی ایسے افراد کو گرفتار اور سزا دے چکا ہے جن پر اسرائیل یا مغربی ممالک کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ایران کا مؤقف ہے کہ وہ اپنی قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں