غزہ(ایچ آراین ڈبلیو)اختلافات نیتن یاہو اور چیف آف اسٹاف کے درمیان شدت اختیار کر گئیں۔عبرانی چینل “کان” نے رپورٹ کیا ہے:نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف “ایال زامیر” کے درمیان ایک غیر معمولی تصادم کی نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
“ایال زامیر” نے نیتن یاہو سے کہا: “آپ لوگ جنگ کے بیچ مجھے کیوں نشانہ بنا رہے ہیں اور میرے خلاف باتیں کیوں لیک کر رہے ہیں؟ اور آپ کا بیٹا ‘یائیر’ میرے خلاف کیوں لکھتا ہے؟”
نیتن یاہو نے جواب دیا: “میڈیا کے ذریعے استعفیٰ دینے کی دھمکی مت دو، میں یہ قبول نہیں کرتا کہ ہر بار جب ہم تمہاری تجاویز کو نہ مانیں تو تم استعفیٰ کی دھمکی دو۔ اور میرے بیٹے کی بات ہے، وہ بالغ اور اپنے عمل کا خود ذمہ دار ہے۔”


