77

پاکستانی طلبہ نے انٹرنیشنل نیوکلیئرسائنس اولمپیاڈ میں 4میڈلزجیت کر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

ملائیشیا(ایچ‌ آراین ڈبلیو)پاکستانی طلباء نے ملائیشیا میں ہونے والے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈلز جیت لیے، جو ملکی سائنسی تعلیم کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ اعلامیے کے مطابق، محمد طیب بخاری نے گولڈ میڈل، عمار اسد وڑائچ نے سلور میڈل جبکہ رواح جاوید اور تطہیر آئمہ نقوی نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ یہ اولمپیاڈ 30 جولائی سے 5 اگست تک ملائیشیا میں منعقد ہوا، جس میں چین، جاپان، ترکی سمیت 19 ممالک کے طلباء نے حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں