49

نیتن یاہوکاغزہ میں فوجی آپریشن اور پوری غزہ پٹی پرقبضے کا ارادہ

اسرائیل(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم نیتن یاہوکا غزہ میں فوجی آپریشن کووسعت دینے اور پوری غزہ پٹی پرقبضے کا ارادہ ہے۔اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے پر غور کر رہے ہیں۔اسرائیل کے چینل 12 کے مطابق اس منصوبے میں غزہ کے مکمل علاقے پر قبضے کی کوششیں شامل ہو سکتی ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ زیر غور منصوبوں میں ان علاقوں میں بھی فوجی کارروائیاں شامل ہیں جہاں یہ شبہ ہے کہ یرغمالی رکھے گئے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں