53

برطانیہ میں سعودی طالبعلم چاقو کے وار سے قتل

برطانیہ(ایچ آراین ڈبلیو)کیمبرج کے جنوب میں واقع مل پارک میں ایک دل سوز واقعہ رونما ہوا، ایک سعودی طالبعلم کو چاقو کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔برطانوی پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

کیمبرج شائر پولیس کے مطابق 21 سالہ شخص کو قتل کے شبے جبکہ 50 سالہ شخص کو مجرم کی مدد کرنے کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں تھورپ ووڈ پولیس اسٹیشن میں ہیں۔کیمبرج پولیس کو گزشتہ جمعے کی رات 11 بجکر 27 منٹ پرتشدد کی اطلاع کے بعد بلایا گیا ایک 20 سالہ نوجوان زخمی حالت میں پایا گیا، اسے سنیچر کی صبح مردہ قرار دے دیا گیا۔

برطانوی حکام نے باضابطہ طور پر مقتول کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اتوار کو الاخباریہ اور العربیہ کی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ محمد القاسم سعودی شہری اور ای ایف انٹرنیشنل لینگویج کیمپس کا طالبعلم تھا جو ایک نجی اسکول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں