ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)حج 2026، رجسٹریشن سے رہ جانے والوں کے لئے خوش خبری- حکومت نے غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصولی کرنے کا فیصلہ کرلیا- ساڑھے چار لاکھ رجسٹرڈ عازمین سے سوا لاکھ کا حج کوٹہ مکمل نہ ہونے کا خدشہ-
وزارت مذہبی امورنےکم درخواستوں کےخدشہ پرغیر رجسٹرڈ عازمین کو موقع دینے کا فیصلہ کیا۔رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی کل پیر سے شروع کی جائے گی۔ رجسٹرڈ عازمین سرکاری اسکیم کے تحت درخواستیں 4 سے 9 اگست تک جمع کرواسکتے ہیں-
غیررجسٹرڈ عازمین سےدرخواستوں کی وصولی11اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گی۔درخواستیں پہلے آیئے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔حج درخواستوں کے لیے پہلا موقع رجسٹرڈ عازمین کو دیا جائے گا۔38 سے 42 روزہ حج کے لئے 5 لاکھ روپے جمع کروانے ہوں گے-
20 سے 25 روزہ مختصر حج کی پہلی قسط کے طور پر ساڑھے پانچ لاکھ روپے جمع کروانے ہوں گے۔حج درخواستیں ملک کے 14 نامزد بینکوں میں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔حج اخراجات کی دوسری قسط تین ماہ بعد یکم نومبر کو وصول کی جائے گی۔


