72

کراچی؛ تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزم نجیب اللہ پٹھان کو گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزم فرار۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور چھینا ہوا موبائل فون برآمد ہوا۔

گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔

1. مقدمہ الزام نمبر 129/2025 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ نیو ٹاؤن۔

2. مقدمہ الزام نمبر 133/2025 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ نیو ٹاؤن۔

اپنا تبصرہ بھیجیں