سندھ پولیس میں 2 ہزار اے ایس آئی انویسٹیگیشن بھرتی کرنے کا فیصلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ حکومت کا پولیس کی تفتیشی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے فیصلہ

سندھ پولیس میں 2 ہزار اے ایس آئی انویسٹیگیشن بھرتی کرنے کا فیصلہ

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی صدارت میں سروس اسٹرکچر کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، سیکریٹری فنانس ، سیکریٹری سروسز اور دیگر افسران شریک

پولیس فورس کی تفتیشی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے 2 ہزار اے ایس آئی انویسٹیگیشن بھرتی کیے جائیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ

سندھ حکومت کا اقدام پولیس کی تحقیقاتی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے۔ آصف حیدر شاہ

پولیس کی انویسٹیگیشن برانچ کو بہتر بنا کر جرائم پر قابو پایا جائے گا۔ چیف سیکریٹری سندھ

پولیس میں ASI انویسٹیگیشن کی بھرتی سے تفتیش کے معیار میں بہتری آئے گی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن

بہتر تفتیش سے انصاف کی فراہمی اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفت ممکن ہوگی۔ آئی جی سندھ

اجلاس میں کراچی پولیس کے 1038 پوسٹس کو نان انویسٹیگیشن سے انویسٹیگیشن یونٹس میں منتقل کرنے کی منظوری

جس میں 2 ایس پیز، 17 ڈی ایس پیز، 114 انسپکٹرز، 308 سب انسپکٹرز اور 587 کانسٹیبلز کو نان انویسٹی گیشن یونٹس سے کراچی رینج کے انویسٹی گیشن یونٹس میں منتقل کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں