76

ہنگو؛ DSB اہلکار مقبول اکبر کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائن ہنگو میں ادا کر دی گئی

ہنگو (ایچ آراین ڈبلیو) ہنگو میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار شرپسندوں کی فائرنگ سےشہید ہونے والے DSB اہلکار مقبول اکبر کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائن ہنگو میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن عباس مجید خان مروت، ضلعی پولیس سربراہ محمد خالد خان PSP، ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان ایس پی انوسٹی گیشن عارف خان، ایس پی آپریشن اسد زبیر خان سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شر کت کی، ڈی آئی جی عباس مجید خان مروت ، ڈی پی او ہنگو اور ڈپٹی کمشنر نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، ڈی آئی جی عباس مجید خان مروت نے شہید کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کی پیشہ ورانہ خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا واضح رہے کہ شہید DSB اہلکار مقبول اکبر ڈیوٹی کے لیے DSB افس ا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں