مقبوضہ کشمیر(ایچ آراین ڈبلیو)بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے-کشمیری نوجوانوں کو تلاشی اور محاصرے کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا-
خیال رہے کہ بھارت نے آپریشن سندورکی ناکامی چھپانے کیلئے آپریشن مہادیو کے نام پر دوبارہ جعلی مقابلے شروع کر دیے اور پیر کو بھی سری نگر کے نواحی علاقے داچھی گام میں ایک جعلی مقابلے میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا-بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ پہلگام حملے میں ملوث 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا-


