ہڑپہ (ایچ آراین ڈبلیو) ہڑپہ کے نواحی گاؤں 103/4/7R بمبہ کے قریب بھٹے پر مزدوری کرنے والی مسیحی برادری کے مرد وخواتین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ساتھ میاں چنوں پیروال کے 81 گاؤں کے واجد نامی شخص اور شانتی نگر کے علی اظہر عرف سنی اور ساہیوال 190/9L کا رہاشی رفیقِ مسیح نے مل کر غیر ملکی این جی او سے امداد فنڈز لینے کے بہانے تقریباً 200 کے قریب افراد سے 700 روپے فی فارم وصول کئے
اس کے بعد غیر ملکی این جی او کی طرف سے ملنے والی رقم کے جیک فوٹوگرافی اور ویڈیو بنانے کے بعد واجد نامی شخص اور رفیقِ مسیح نامی شخص رہاشی 190/9L نے چیک اتوار کے دن کا بہانہ بنا کر سوموار کو تمام مسیحی برادری کے مرد وخواتین کو رقم دینے کا وعدہ کیا مگر وہ اگلے دن عیر ملکی این جی او کی جانب ملنے والی لاکھوں روبے کی رقم رفو چکر ہو گئے
بھٹے پر مزدوری کرنے والے بابا بشیر مسیح نے تھانہ ایک درخواست گزاری مگر متعلقہ تفشیی افسر نے 4 بار تھانہ ہڑپہ میں بابا بشیر مسیح اور گواہان کو بلوایا مگر ابھی کوئی شنوائی نہیں ہو سکی
مسیحی برادری کے مرد وخواتین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ اور RPO ساہیوال محبوب رشید DPO ساہیوال رانا طاہر رحمان خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ فراڈ کرنے والے افراد واجد نامی شخص اور رفیقِ مسیح نامی شخص کو فوری طور گرفتار کیا جائے اور ہماری رقم واپس دلوائی جائے اور ہیمں انصاف فراہم کیا جائے


