کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں رواں سال جنوری سے آج مارچ تک 83 روز کے اندر ہیوی ٹریفک مافیا کی وجہ سے 68 شہری اپنی جان سے گئے۔
شہر قائد میں ان 3 ماہ کے دوران تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 17بتائی جارہی ہے۔
ٹریلر کی ٹکر سے 24 اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 14شہری جان کی بازی ہارے جبکہ منی ٹرک کی ٹکر سے 5 اور بس کی ٹکر سے 8 افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق رواں برس کراچی کی سڑکوں پر مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 216 تک جا پہنچی ہے -!!!’
73


