36

ملتان،معصوم بچی کےساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنےوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ملتان(ایچ آراین ڈبلیو)مورخہ 15.07.2025کو م علاقہ تھانہ BZ میں بوقت 11:34 بجیدن کو ایک نامعلوم شخص نے ع نامی بچی کے ساتھ گلی میں نازیبہ حرکت کرنے کی کوشش کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ جس پر تھانہ BZملتان میں مقدمہ نمبر 2669/25 بجرم 377B ت پ درج رجسٹر ہوا۔ مقدمہ ہذا کی تفتیش CCD ملتان کے سپرد ہوئی۔ امروز مورخہ 30.07.2025 ٹیم CCD ملتان کو اطلاع موصول ہوئی کہ مقدمہ متذکرہ بالا کا ملزم ایک خفیہ مقام پر موجود ہے جس پر ٹیم CCD ملتان نے بسلسلہ گرفتاری ملزم متذکرہ بالا ریڈ کیا تو ملزم مذکور نے بخوف گرفتاری پولیس پارٹی پر جان سے مار دینے کی نیت سے فائرنگ کردی اور اجلت وجلد بازی میں آکر اپنی شرم گاہ پر فائر کردیا اور موقع پر زخمی ہوگیا۔ زخمی ملزم کو برائے طبی امدادو علاج معالجہ نزد نشتر ہسپتال لایا گیا۔ ملزم مذکور کی شناخت بذریعہ CRO سسٹم کی گئی جس نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ وہی ملزم ہے جو ع نامی معصوم بچی کے ساتھ نازیںا حرکت کرنے کے کیس میں ملوث تھا۔ مزید کریمنل ریکارڈ چیک کرنےپرمعلوم ہوا کہ ملزم مذکور نے سال 2023 میں اپنے سگے بھائی کا قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 1631/2023 بجرم 302 ت پ تھانہ BZ ملتان میں درج رجسٹر ہے۔عوام کے جان و مال کا تحفظ سی سی ڈی کی اولین ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں