کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا رات گئے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ/ سرچ آپریشن جاری۔کومبنگ / سرچ آپریشن 03 ٹیموں پر مشتمل ہے، جس کی نگرانی متعلقہ سب ڈویژنل پولیس آفسر (ایس ڈی پی او) کررہے ہیں۔کومبنگ/ سرچ آپریشن تھانہ شارعِ فیصل، فیروز آباد اور سچل کے علاقوں میں کیا جا رہا ہے۔
کومبنگ/سرچ آپریشن ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر اور منشیات فروشوں کے خلاف کیئے جارہے ہیں۔کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔
بائیو میٹرک تلاش ڈیوائسز کی مدد سے متعدد مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن / تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔کومبنگ/سرچ آپریشن میں متعلقہ ایس ایچ اوز، افسران و جوان، انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور لیڈیز اسٹاف اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔


