41

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں میں 9 گٹکا/ماوا سپلائرز گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں میں 9 گٹکا/ماوا سپلائرز گرفتار-ملزمان سے 52.9 کلو گرام گٹکا/ماوا برآمد-ملزمان کو علاقہ تھانہ گارڈن, چاکیواڑہ, عیدگاہ اور نیپئر کی حدود سے گرفتار کیا گیا-

ملزمان کی شناخت آصف حسین, موتی, رام چند, عبد الستار, کبیر, خالد احمد, شہروز عرف شہزاد بکری, عمیر اور وارث کے ناموں سے ہوئی ہے-ملزمان کو مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا-ملزمان عادی/پیشہ ور ہیں اور اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں-ملزم شہروز عرف شہزاد بکری اس سے قبل گٹکا/ماوا کے 2 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.

ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج-ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں