کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں میں 2 اسٹریٹ کریمنلز سمیت 2 موٹر سائیکل لفٹر گرفتار-ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز اور 2 چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد-ملزمان کو علاقہ تھانہ کھارادر, کلری اور چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا-
ملزمان کی شناخت عمیر, علی نواز, محمد باسط اور کبیر احمد عرف کبیر کے ناموں سے ہوئی ہے-ملزمان کو مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا-برآمدہ موٹر سائیکل نمبری LOR-2628 کا مقدمہ الزام نمبر 209/2025 تھانہ کلفٹن میں درج ہے-برآمدہ موٹر سائیکل نمبری KLA-1914 کا مقدمہ الزام نمبر 338/2025 تھانہ کھارادر میں درج ہے-
ملزمان عادی/پیشہ ورہیں اوراس سےقبل بھی کئی مقدمات میں گرفتارہوکرجیل جاچکے ہیں-ملزم کبیراحمد عرف کبیراس سےقبل موٹر سائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی کے 2 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے-ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج-ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے انویسٹیگیشن و AVLC حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے-


