کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ کالاکوٹ پولیس نے افشانی گلی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رخسانہ عرف رُکَل زوجہ عبد الرحیم عرف رحیم کانا کو گرفتار کرلیا، جو رحمان ڈکیت کی بھابھی ہے اور منشیات فروش گروہ کی اہم کارندہ سمجھی جاتی ہے۔
برآمدگی: بھاری مقدار میں کرسٹل (آئس)
ایف آئی آر: 258/2025
دفعات: 6/9-2-4 CNS ایکٹ
سابقہ مقدمہ: 478/2021 (6/9-C)
ملزمہ کا بیٹا شریف بلوچ بھی حالیہ دنوں میں منشیات کیس میں گرفتار ہو چکا ہے۔
ایس ایچ او آغا مشوق علی کا کہنا ہے کہ “نوجوانوں کو تباہ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا، ہر مجرم انجام تک پہنچے گا۔اہلِ علاقہ نے پولیس کی کارروائی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔


