لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)🇵🇰DIGP لاڑکانہ ناصر آفتاب کی قیادت میں رینج پولیس کو ملنے والی کامیابیوں کا تسلسل جاری۔کشمور پولیس کا تھانہ درانی مہر میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن,دو (02) مغوی بازیاب ہوگئے-تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے نثار پھوڑ اور سکندر کاکیپوٹو کو اغوا کیا گیا تھا۔
اغوا ہونے والے افراد کچے میں مال مویشی خردینے کے جھانسے میں اغوا ہوئے تھے۔آپریشن کے دوران اغواء کاروں کے ٹھکانوں کی نشاندہی پر مؤثر گھیراؤ کیا گیا، جس کے باعث ملزمان مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔جناب DIGP صاحب لاڑکانہ نے مغویوں کو باحفاظت بازیاب کروانے پر SSP کشمور محمد مراد گھانگھرو اور اسکی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کے احکامات جاری کردیٸے ہیں۔


