43

ایف آئی اے کا شیخوپورہ پاسپورٹ آفس چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(ایچ آراین دبلیو)ایف آئی اےکاپاسپورٹ ایجنٹ مافیا کےخلاف کریک ڈاؤن جاری،اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہورکی ٹیم نے شیخو پورہ پاسپورٹ آفس پرچھاپہ مارا، چھاپے کے دوران پاسپورٹ آفس کے ملازم سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔گرفتار ملزمان میں عابد محمود، نعمان ظفر اور فخر عباس شامل ہیں، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کا تعلق شیخوپورہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔ملزمان شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی پیسے بٹور رہے تھے، ملزمان سے پاسپورٹس،ٹوکن سلپس، بینک چالان، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد ہوئے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں