اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی دارالحکومت میں ناجائز اسلحہ کی ترسیل و نمائش کے خلاف یکے بعد دیگر کاروائیاں جاری۔ڈیفنس، ہیئر سے 02 مشکوک ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد۔ڈولفن سکواڈ نے 02 ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران حراست میں لیا۔ملزمان سرعام اسلحہ کی نمائش کر کے عوام میں خوف و حراس پھیلا رہے تھے۔
گرفتارملزمان سے01 پستول، 01 رائفل، گولیاں و میگزینز برآمد۔ملزمان حسنین، بابر کارروائی کے لیے تھانہ ڈیفنس سی،ہیئرکےحوالے۔ڈولفن سکواڈ شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کرائم کے قلع قمع کیلئے پرو ایکٹو کارروائیاں کر رہے ہیں۔


