کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، لسٹڈ منشیات فروش ملزم گرفتار۔گرفتار ملزم کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست/ آئی آر میں بھی شامل تھا۔بلوچ کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر جونیجو ٹاؤن میں کارروائی کرکے ملزم فرحان ولد فقیر محمد کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


