کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے اسٹریٹ کرائم/موبائل فون اسنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے تکنیکی بنیادوں/سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینا ہوا موبائل فون اور زیرِ استعمال سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئ۔
گرفتار ملزمان میں خرم ولد اشتیاق اور جنید بابر ولد جمیل بابر شامل ہیں۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔


