سجاول(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس مقابلے کے دوران متعدد ڈکیتی۔ رہزنی اور موٹر سائیکل اسنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار-تھانہ سجاول کی حدود نزد بگو شیر درگاہ بیلو روڈ پر پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے تبادلے میں اپنے ساتھی کی فائرنگ میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عبدالرسول ولد شیر دل جتوئی رہائشی اصل ڈکن تحصیل گڑھی یاسین ضلع شکار پور حال منزل پمپ قائداباد ملیر کراچی کے طور پر ہوئی-ابتداعی تفتیش کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم ملیر کراچی کے مختلف تھانہ جات پر چھ سے زائد مقدمات میں چالان ہے اور سجاول اور بٹھورو دڑو وغیرہ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، رابری، موٹرسائیکل چھیننے جیسے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے تھانہ مکلی ضلع ٹھٹھہ کی حدود سے چھینی گئی ایک عدد لال رنگ کی CD/70 موٹر سائیکل اور جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
زخمی ملزم کا مزید مکمل کرمینل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی ملزمان جن کی شناخت روشن ملاح اور دودو اوٹھو کے نام سے ہوئی ہے کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، گرفتار زخمی ملزم کوعلاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
گرفتار زخمی کرمنل عبدالرسول ولد شیر دل جتوئی کا کرمنل ریکارڈ
1.FiR#03/2025
u/s392,397.PPC.PS Steel town karachi
2.FiR#82/2025
u/324,353,34.PPC.PS Steel town karachi
3.FiR#83/2025
u/23iA.Arms Act.PS Steel town karachi.
4.FiR#84/2025
u/23iA.Arms Act.PS Steel town karachi.
5.FiR#15/2024
u/s 392,34.PPC.PS Malir.Karachi
6.FiR#516/2024
u/s 392,34.PPC.PS Malir.Karachi
7.FiR#1236/2024
u/23iA.Arms Act.PS Shah latif town karachi.
8.FiR#190/2025
u/s 392,397.PPC.PS Makli,Distt:Thatta
9.FiR#285/2025
u/s 324,353,401,398,34.PPC.PS.Sujawal.
10.FiR#286/2025
u/s 23iA,24.Arms Act.PS.Sujawal
12.FiR#287/2025
u/s 412.PPC.PS.Sujawal.


