کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اسٹریٹ کرائمز کا جن بے قابو ہو چکا ہے۔۔۔ بینک سے رقم نکلوانے کے بعد ایک اور شہری لٹ گیا۔۔۔ واردات بھینس کالونی روڈ نمبردس پرپیش آئی جہاں موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری سے سات لاکھ چالیس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔۔۔ جس میں دو ملزمان کو اسلحے کے زور پر شہری سے رقم چھین کر فرار ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
متاثرہ شخص دودھ اور دیگر اشیائے خوردونوش کے کاروبار سے وابستہ ہے۔۔۔ اور وہ رقم بینک سے نکال کر اپنے کاروباری لین دین کے لیے جا رہا تھا۔۔۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ان بڑھتے ہوئے جرائم سے سخت پریشان ہیں۔
واقعے کا مقدمہ سکھن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔۔۔ تاہم ملزمان تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔
کراچی میں بڑھتے ہوئے بینک سے پیسے نکلوانے کے بعد کی وارداتیں پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان بن چکی ہیں۔۔۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ انہیں تحفظ کا احساس ہو۔


