41

سچل پولیس کا رند چوک کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ،ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین دبلیو)ایسٹ،تھانہ سچل پولیس کا رند چوک کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ۔ واردات کے دوران فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔مسلح ملزمان نے واردات کے دوران مزاحمت پر شہری نظیر احمد ولد اللہ بخش کو فائرنگ کرکے زخمی کیا۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم طیب ولد طارق زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ساتھی ملزمان فرار۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور زیرِ استعمال موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

زخمی شہری اورملزم کوطبی امداد کیلئےہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کی جانب سےضابطےکی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، فرار ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں