76

رینجرز قلندر ونگ کے شہید سب انسپکٹر تیمور شہزاد کو ہلالِ شجاعت

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی پولیس آفس میں دہشتگردوں کےحملے میں آپریشن کے دوران رینجرز قلندر ونگ کے شہید سب انسپکٹر تیمور شہزاد کو ہلالِ شجاعت سے نواز دیاگیا

سندھ رینجرز قلندر ونگ کے شہید سب انسپکٹر تیمور شہزاد کا آبائی تعلق شجاع آباد سے تھا

شہید سب انسپکٹر تیمور شہزاد7 سال قبل پاکستان رینجرز سندھ میں بطور ڈائریکٹ اِنٹری حوالدار بھرتی ہوئے تھے

شہید سب انسپکٹر تیمور شہزاد نے نہایت جانفشانی سے اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دیئے

17فروری2023 کو سب انسپیکٹر تیمور شہزاد کے پی او حملے میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئےجام شہادت نوش کرگئے

اللہ پاک شہید سب انسپیکٹر تیمور شہزاد کے درجات بلند عطا فرمائے امین

اپنا تبصرہ بھیجیں