اسلام آباد(ایچ آراین دبلیو)ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف ملک گیرکریک ڈاون جاری ہے-ایف آئی اے بلوچستان زون کی بڑی کاروائیاں جاری ہیں-حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتارہوگئے-
واضح رہے کہ گرفتار ملزمان میں وسیم احمد، طارق احمد، عبدالخلیق، احمد اور مقصود شامل ہے-ملزمان کو کوئٹہ اور گوادر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا-ملزمان سے مجموعی طور پر 75 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے-ملزمان سے چیک بکس، موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد برآمد کر لیے گئے-
ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے-گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے-


