43

منشیات وگٹکا ماوا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،کارخانے پرچھاپہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ملیرڈاکٹرعبدالخالق پیرزادہ کی خصوصی ہدایت پرمنشیات وگٹکا ماوا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،شاہ لطیف پولیس کی کارروائی-شاہ لطیف پولیس کاعبداللہ گوٹھ11نمبرگلی کےعلاقےمیں گٹکا ماوا تیارکرنےوالےکارخانےپرچھاپہ۔

کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ملزمان گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا مکروہ دھندہ کر رہے تھے۔ پولیس نے موقع سے چھالیہ سمیت، تیار شدہ گٹکا ماوا اور اور گٹکا بنانے والی اشیاء برآمد کر لیں۔نامعلوم ملزمان نوجوان نسل کو نشے کی طرف دھکیلنے والا غیر قانونی کاروبار خفیہ طور پر چلا رہے تھے۔

گرفتار ملزم کی شناخت حامد عرف ہزارہ کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں