کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سٹی گارڈن پولیس نے بلائنڈ مڈر کیس میں کارروائی کرتے ہوئے 10 گھنٹوں اندر اندر کیس حل کرلیا- بلائنڈ مڈر کیس کا مرکزی ملزم جو کہ مقتول عبداللہ کا سگا چچا ہے کو گرفتار کر تے ہوئے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا-
1.مورخہ 27-07-2025 کو علاقہ تھانہ گارڈن کی حدود بیٹری مارکیٹ سے رات 11 بجے ایک نہ معلوم لڑکے کی نعش برآمد ہوئی, جس کا مقدمہ الزام نمبر 311/2025 بجرم دفعہ 302 تھانہ گارڈن میں درج ہوا.
2.واقعے کی اطلاع ملتے ہی DIG صاحب ساؤتھ اسد رضا نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا جس پر SDPO گارڈن اور SHO گارڈن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی.
3.جس پر ٹیم نے ٹیکنیکل و انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذوالفقار علی کو گرفتار کر لیا ملزم حاضر سروس ہے اور تھانہ گارڈن میں حاضر سروس ہے.
4.ملزم مقتول کا سگا چچا ہے, ملزم نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ ملزم نے اپنے بھتیجے کو گھریلو مسائل کی وجہ سے قتل کیا.
5.ملزم نے مقتول کو بہانے سے فون کرکے گھر بلایا اور مقتول عبداللہ کو اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر گارڈن بیٹری مارکیٹ کے قریب لیجا کر فائر کرکے قتل کر دیا.
بلائنڈ مڈر کیس کو حل کرنے پر جناب ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو صاحب نے پولیس پارٹی کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا.


