42

ڈسٹرکٹ سٹی،صبح الصبح کھارادر پولیس کا دوران پیٹرولنگ ڈکیتوں سے آمنا سامنا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملزمان کی پولیس پر فائرنگ, ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل عبدالنبی اور 1 راہگیر بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا-جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان زخمی ہوئے جس میں سے 1 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا, جبکہ دیگر 2 ملزمان زخمی حالت میں فرار ہوگئے-

ملزم سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی جبکہ ملزم کی شناخت قربان کے نام سے ہوئی ہے-واضح رہے کہ فائرنگ کا تبادلہ علاقہ تھانہ کھارادر کی حدود صرافہ بازار کے پاس پیش آیا-زخمی کانسٹیبل, راہگیر و ملزم کو برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا-کانسٹیبل عبدالنبی اور راہگیر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے-

ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے, نیز ملزمان کے زخمی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے-گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج, نیز دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں