لیبیا(ایچ آراین ڈبلیو)مشرقی ساحلی علاقےمیں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین نے بتایا کہ کشتی حادثےکے نتیجے میں 18 تارکین وطن ہلاک اور 50 لاپتا ہوگئے جبکہ 10 افراد کو بچالیا گیا۔
یہ واقعہ لیبیا کےشہرطبرق کے ساحلی علاقے میں پیش آیا، یہ ساحلی شہر مصر کی سرحد کے قریب واقع ہے۔لیبیا مہاجرین کے لیے یورپ جانے کی کوشش میں خطرناک سمندری سفر کرنے والوں کا بڑا مرکز بن چکا ہے ۔


