48

25 سے 30 کارندوں پرمشتمل لغاری گینگ کے کارندے زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اے وی ایل سی پولیس کی بڑی کامیابی۔خطرناک نیٹ ورک کی کمر توڑ دی گئی-گزشتہ شب اے وی ایل سی اورنگی ون ڈویژن سے پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان کے اہم انکشافات سامنے آگئے-ملزمان لغاری گینگ کے سرگرم کارندے ہیں-

یہ گینگ 25 سے 30 افراد پر مشتمل ہے جس میں لغاری لاشاری اور ودھو قوم کے افراد شامل ہیں-گرفتار ملزمان کاریں/ موٹر سائیکلیں چھیننے کی 800 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں-ملزم ظہیر علی ہونڈا سٹی اور لگژری گاڑیاں چھیننے میں مہارت رکھتا ہے-گرفتار ملزمان دوران ڈکیتی ذرا سی مزاحمت پر فائرنگ کرنے سے دریغ نہیں کرتے جبکہ گرفتار ملزم محسن علی فائرنگ اور پولیس مقابلے کا ماہر ہے جس نے سینکڑوں وارداتیں انجام دینے کا انکشاف کیا ہے-

گرفتار ملزمان وارداتوں پر اور فخر، جرائم کو “پیشہ” سمجھتے ہیں لغاری گینگ کے نئے کارندوں کو چوری، CCTV سےبچاؤ اور فرار کی تربیت دی جاتی ہے-گینگ کا نیٹ ورک سندھ، پنجاب، بلوچستان میں سرگرم اور منظم جرائم کا مسلح گروہ ہے۔

ملزم ظہیر علی اٹھ سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جس نے 800 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔کراچی میں گاڑی چوری کے جرائم میں نمایاں کمی کی امید ہے-گینگ کے مزید ملزمان کی گرفتاری اور گاڑیوں کی برامدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں