45

پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،الآصف اسکوائرکے قریب سے ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ سہراب گوٹھ ڈویژن پولیس کی کارروائی، لسٹڈ منشیات فروش ملزم گرفتار۔گرفتار ملزم کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست/ بی کیٹیگری میں بھی شامل تھا۔تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر الآصف اسکوائر کے قریب کارروائی کرکے ملزم شرین ولد فتح خان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 105 گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں