کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ناظم آباد تھانے کی حدود میں نزد کاٹھیاواڑی محلہ نیٹال کالونی ناظم آباد کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم فرمان ولد فیض محمد زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا-جبکہ اس کا ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتا ہوا فرارہوگیا-
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 9mm پسٹل بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کیے گئے۔زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔جبکہ واقعے کی مکمل قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


