37

تھانہ زمان ٹاون تصویر محل چوکی انچارج کی تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تصویر محل چوکی انچارج ASI ملک امیر عبداللہ بمعہ اپنی ٹیم کہ اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھے-مونو ٹیکنیکل کالج نزد پاور ہاوس 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا-جس پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرتے ہوئے نکلنے کی کوشش کی جسکو پولیس پارٹی نے ناکام بنا دیا-

دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی جبکے 3 ملزمان بلا ضرب گرفتار کر لیئے گئے-گرفتار ملزمان کی شناخت دلاور حسین ولد نورالامین (زخمی) ہوگیا-واضح رہے کہ ملزمان کی شناخت محمد فیصل ولد محمد الیاس محمد ذیشان ولد جعفر عالم محمد الیاس ولد محمد ادریس کے ناموں سے ہوئی-

زخمی ملزم دلاورحسین ولد نورالامین ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھااورمفرورتھا جسکی شناخت CCTV فوٹیج کے زریعے کی گئی-گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد سرقہ شدہ موٹرسائیکلیں 9 عدد موبائل فونز 2 عدد پسٹلز نائن ایم ایم اور 30 بور بمعہ 10 زندہ راونڈز برآمد کر لیئے گئے ہیں-گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیئے تفتیشی حکام تھانہ زمان ٹاون کے حوالے کر دیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں