41

طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

کوئٹہ(ایچ آراین دبلیو))سیریس کرائم انوسٹی گیشن نے طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کےمطابق ائیر پورٹ روڈ کی رہائشی خاتون (س )18جولائی کو ائیر پورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرایا کہ میری 2022میں طلاق ہوئی میرے دوبچےہیں میں اپنےبچوں کے ہمراہ اکیلی رہائش پذیرہوں میرے جانے والےکے ذریعے اختر محمد روڈ کے رہائشی وارث سے واقفیت ہوئی اورہمارافون پررابطہ شروع ہوگیاایک روز وہ مجھے گاڑی میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر واقعہ سروس اسٹیشن لے گیا جہاں ایک کمرے میں ہم بیٹھے اس نے کولڈرنگ میں کوئی نشہ آورچیزملا دی جس کےپینےکےبعد میں بے ہوش ہوگئی اوربےہوشی میں اس نےمیرے ساتھ زیادتی کی جبکہ صبح مجھے ہوش آیا تو میں نے اس معافی مانگتے ہوئے شادی کا وعدہ کیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ میں اس کو بار بار شادی کا کہتی تو وہ ٹالٹا اور پھر اس نے مجھے جان سے مارے کی دھکیاں دینا شروع کر دی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس سریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ منتقل کیا جس پر ایس ایس پی سریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ ملک اصغر عثمان نے ایس پی عبدالصبور آغا کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارث کو گرفتار کرلیا پولیس نے بتایا کہ ملزم کے موبائل فون سے ویڈیو بھی برآمد ہوئی مزید تفتیش کی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں