کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا سپلائی/فروشی میں ملوث ملزم گرفتار۔برآمدہ گٹکا ماوا کی سپلائی مارٹن کوارٹر، پٹیل پاڑہ اور اطراف کے علاقوں میں کی جانی تھی۔تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزم رضوان ولد یوسف کو گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزمان فرار۔
ملزمان کے قبضے سے 1400 سے زائد پڑیاں تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ساتھی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


