44

دادی کا قتل،پوتا قاتل نکلا پولیس نے 24 گھنٹوں میں معمہ حل کرلیا

جلالپورپیروالا(ایچ آراین ڈبلیو)دادی کا قتل،پوتا قاتل نکلا پولیس نے 24 گھنٹوں میں معمہ حل کرلیا-جلالپورپیروالا کےنواحی علاقے موضع بستی لانگ، شیرو والا میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں بزرگ خاتون شمو مائی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 24 گھنٹوں میں اس لرزہ خیز قتل کا سراغ لگا لیا۔

تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ مقتولہ کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ اُس کا اپنا پوتا اکبر نکلا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے صرف کانوں کی 40 سے 50 ہزار روپے مالیت کی بالیاں چھیننے کے لیے اپنی دادی کی جان لے لی۔ گرفتار ملزم سے نہ صرف قتل کا اعتراف کروایا گیا بلکہ مسروقہ بالیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔

قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے محمد اقبال آرائیں کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ واقعے نے پورے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے سفاک مجرم کو عبرتناک سزا دی جائے۔کہا جا رہا ہے کہ: “خون سفید ہو گیا، پوتے نے لالچ میں دادی کو ہی موت کے گھاٹ اتار دیا”۔پولیس کی بروقت کاروائی اور قاتل کی گرفتاری پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتا-

اپنا تبصرہ بھیجیں