46

شاہ فیصل کالونی پولیس کی ریٹا پلاٹ کے نزدیک ایک مکان میں خفیہ اطلاع پر کاروائی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کی گٹکا ماوا بنانے اور فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس کی ریٹا پلاٹ کے نزدیک ایک مکان میں خفیہ اطلاع پر کاروائی، ایک ملزم گرفتار۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم کی شناخت رضوان ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی-ملزم کے قبضے سے مندرجہ ذیل برامد-

1. 1000 پیکٹس گٹکا ماوا
2. دو بوریاں زعفرانی پتی کے 49 پیکٹس
3. ایک بوری گٹکا ماوا پیکنگ میٹیریل
4. ایک بوری 12 پیکٹس چونا پاؤڈر
5. 4 پلاسٹک بالٹیاں گیلی چھالیہ (100 کلو)
6. ایک پلاسٹک بالٹی گیلا چونا (2 کلو)
7. ایک پلاسٹک بالٹی چونا اور تمباکو مکسچر (20 کلو)

ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 357/2025 بجرم دفعہ 8(i)-A گٹکا ماوا ایکٹ 2019، تھانہ شاہ فیصل کالونی درج کر لیا گیا-گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لئیے شعبہ تفتیش کے سپرد کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں