39

فلسطینی ریاست بننے تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی عرب کا دوٹوک اعلان

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے واضح کیا کہ جب تک فلسطینی ریاست قائم نہیں کی جاتی، اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔انہوں نے یہ بات دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ میں کانفرنس سے خطاب میں کہی جس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس کر رہے ہیں۔

سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطین بحران میں دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانا ہی علاقائی استحکام کی کنجی ہے اور یہ کانفرنس اس سمت میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں انسانی تباہی کو فوری ختم کیا جائے اور بتایا کہ سعودی عرب اور فرانس نے عالمی بینک سے فلسطین کو 300 ملین ڈالر کی فراہمی میں معاونت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں