کراچی(ایچ آراین دبلیو)پولیس کی کاروائی ابراہیم حیدری میں خاتون سےمبینہ اجتماعی زیادتی اورڈکیتی میں ملوث گروہ کےملزمان گرفتار پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تین 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ابراہیم حیدری کے علاقے سے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کیا۔
ملزمان نےنہ صرف گھرسے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹا بلکہ مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد پسٹل بمعہ رائونڈز برآمد ہوئے-
گرفتار ملزمان کی شناخت عادل، شیراز اور یاسر کے نام سے ہوئی۔ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان نے خاتون کی بالیاں بھی زبردستی اتروائیں اور ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ اس وردات میں ملزمان کے دو مزید ساتھی بھی شامل تھے۔گروہ کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ابراہیم حیدری پولیس کی جانب سے ضابطے کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔


