کراچی(ایچ آراین دبلیو)اے وی ایل سی کی بڑی کارروائیاں جاری ہیں-تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار ملزمان گرفتارہوگئے-ٹمپرنگ کے الات اور اٹھ سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں برامد کرکے اورنگی ون ڈویژن نے دو موٹر سائیکل لفٹرز ذیشان برکی اور ثنا الرحمن گرفتار کیا-
ملزمان نیوکراچی سمیت مختلف علاقوں سےگاڑیاں چوری کرتےتھے-چوری شدہ گاڑیوں کےنمبر مکینک کی مدد سے ٹیمپرڈ کر کے فروخت کیے جاتے تھے-سیل کی گئی دکان سے ٹیمپرنگ کے آلات، ایک چوری شدہ موٹر سائیکل اور تین پنچ شدہ موٹر سائیکلیں برآمد-فرار ہونے والا تیسرا ساتھی سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں-
دوسری کارروائی، بلدیہ ڈویژن سے ساحل مسیح اور عبداللہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور نشاندہی پر مزید تین سرقہ شدہ گاڑیاں برآمد ملزم ساحل مسیح سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، تفتیش جاری ہے-تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج-


