42

تیرہ سالہ بچی کی شہ رگ کاٹ کر ذبح کرنے والا سفاک ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

قصور(ایچ آراین ڈبلیو)کوٹرادھاکشن کے علاقہ بھمبہ کے قریب ریڈ کے دوران سی سی ڈی کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ درپیش آیا- 13 سالہ بچی کو بے دردی سے ذبح کر کے قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم ہلاک، خاتون گرفتار-ملزم کی شناخت صغیر سکنہ گھنیکے کوٹرادھاکشن جبکہ خاتون کی شناخت نگینہ بی بی کے نام سے ہوئی۔

سی سی ڈی ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو ملزم نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں مارا گیا-ملزم نے چند روز قبل 13 سالہ معصوم بچی کو ذبح کر کے قتل کیا تھا اور نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار گیا- معصوم بچی کے اندووہناک قتل کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا تھا-

جنوبی پنجاب کی رہائشی 13 سالہ مہک بنک سٹاپ کی رہائشی خاتون نگینہ بی بی کے پاس رہائش پذیر تھی-نگینہ کا کزن درندہ ملزم صغیر مہک کو جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بناتا رہا-صغیر اور نگینہ نے موٹر سائیکل پر مہک کو ساتھ لیکر کوٹرادھاکشن کے علاقہ میں ذبح کر کے بے دردی سے قتل کردیا-

افسوس ناک واقعہ پر قصور پولیس اور سی سی ڈی ٹیم دن رات محنت کر رہی تھی-پنجاب پولیس کی انتھک محنت سے دونوں ملزمان کو ٹریس کیا گیا ریڈ کے دوران ملزم مارا گیا جبکہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں